پیرس(آئی این پی )رانس میں مہنگائی، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور ناقص سرکاری خدمات کے خلاف احتجاج کرنے والی تنظیموں اور مزدور یونینز نے آئندہ ہفتے مزید مظاہروں اور 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مزدور یونینز کا کہنا ہے کہ تنخواہوں، مہنگائی اور عوامی خدمات سے متعلق عوامی بے چینی طلبہ تحریک سے آگے بڑھ کر مختلف طبقوں تک پھیل چکی ہے۔حکومت نے بحران پر قابو پانے کیلئے مزدور یونینز اور طلبہ نمائندوں سے مذاکرات شروع کر دئیے ہیں تاہم احتجاجی رہنماں نے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے