اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں میجر (ر)طاہر صادق کے خلاف وفاق کی درخواست خارج کر دی۔ وفاقی آئینی عدالت نے وفاق پاکستان کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔اٹک سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر)طاہر صادق کا نام کیس سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کا حکم برقرار رکھا۔ وفاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سیکرٹری داخلہ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سید ارشد حسین شاہ پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے سماعت کی