دنیا میں پہلی بار زخمی پرندے کو تھری ڈی پرنٹنگ چونچ لگا دی گئی

ایمسٹرڈیم(آئی این پی )نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم کے آرٹس چڑیا گھر میں ایک زخمی پرندے کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیاب علاج کیا گیا، جہاں سدرن ہارن بِل نامی پرندے کی ٹوٹی ہوئی اوپری اور نچلی چونچ کے متبادل کے طور پر تھری ڈی پرنٹنگ سے تیار کردہ دو مصنوعی حصے نصب کر دئیے گئے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق پرندے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاسٹک سے مصنوعی چونچ کے دونوں حصے تیار کیے گئے، جنہیں سرجنز نے پیچوں کی مدد سے پرندے کے ساتھ جوڑ دیا، چونچ ٹوٹنے کے باعث پرندے کو خوراک کھانے اور اپنی دیکھ بھال کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا