لاہور (یواین پی) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کر گیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں فی کلو ایل پی جی 600 سے 650 روپے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں قیمت 700 روپے تک جا پہنچی۔ ایل پی جی بحران کے باعث لاہور کے متعدد علاقوں میں ایل پی جی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور ایل پی جی کی قلت کی وجہ سے بہت سی دکانیں بند ہوچکی ہیں۔