تائیوان نے دفاعی بجٹ میں 40 ارب ڈالر کا اضافہ کر دیا

تائے پی (آئی این پی )تائیوان نے اعلان کیا ہے  و ہ  اپنے دفاعی اخراجات میں 40 ارب ڈالر کا اضافہ کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر لائے چنگ تے نے کہا کہ یہ بجٹ اس عزم کی علامت ہے کہ تائیوان اپنی آزادی اور جمہوری اقدار کے دفاع میں کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔چین تائیوان کو اپنی سرزمین قرار دیتا ہے اور گزشتہ 5 برسوں میں فوجی و سیاسی دبائو  بڑھاتا رہا ہے، جسے تائیوان سختی سے مسترد کرتا ہے۔واشنگٹن کی جانب سے بھی تائیوان پر دفاعی بجٹ بڑھانے کا دبائو  موجود ہے۔صدر لائے چنگ نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ جارحیت کے سامنے جھکا غلامی کے سوا کچھ نہیں دیتا۔صدارتی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ لڑائی جمہوری تائیوان کے دفاع اور چین کے تابع ہونے سے انکار کی ہے، نہ کہ محض نظریاتی اختلاف یا آزادی و الحاق کی بحث