آئی ایم ایف کی ہدایت پر کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں مہنگے ڈاکٹروں کی آمدن کا آڈٹ کیا جائے گا‘ڈاکٹروں کو نوٹس جاری
اسلام آباد(آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا،بڑے شہروں کیڈاکٹرز اور بیوٹی پارلرز ایف بی آر کے ر یڈارپرآگئے،کراچی،لاہور،اسلام آباد میں بڑے اکٹرز کو نوٹس جاری کرنیکا عمل شروع ہوگیا،پہلے مرحلے میں تینوں بڑے شہروں میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہوگا۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرزکو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، مہنگی کاسمیٹکس فروخت کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا،پینٹ انڈسٹری میں بھی ٹیکس چوری، نجی کمپنیاں زد میں آئیں گی،مختلف شعبوں کے آڈٹ کیلئے 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق اگلے چند روزمیں مزید 200 نجی آڈیٹرز ہائر کیے جائیں گے