سکندر نمبر ون کھلاڑی ،نعیم،سلمان پاکستان کا مستقبل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 10 کی فرنچائز، فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم نے مجموعی طور پر بہترین کھیل پیش کیا۔شاہین  آفریدی نے کہا ہے کہ سکندر رضا کی آمد فلمی انداز میں ہوئی، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کے نمبر ون کھلاڑی ہیں۔شاہین شاہ  آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد نعیم اور سلمان مرزا میں ٹیلنٹ ہے، یہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تیسری ٹرافی میری جیت نہیں، یہ ثمین رانا اور عاطف رانا کی محنت ہے۔