کوٹ لکھپت کے علاقے میں رہائش پذیر میمونہ ہاسٹل میں مردہ پائی گئی،موت کی وجہ کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں ہو گا
لاہور(کرائم رپورٹڑ)جنرل ہسپتال کی نرس پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پورسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔کوٹ لکھپت کے علاقے میں رہائش پذیر جنرل ہسپتال میں تعینات نرس میمونہ ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی۔ اطلاع پر پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کاآغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میمونہ پنز وارڈ میں ڈیوٹی کرتی تھی ،موت کی وجہ کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں ہو گا جسکی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائیگی۔