ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، اور زیریں خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مجموعی طور پر، ہری پور، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم میں اکثر مقامات پر جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل اور چمن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔