وزیراعظم نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کیلئے سرچ کمیٹی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تقرریوں کے لیے باقاعدہ طور پر سرچ کمیٹی کی منظوری دے دی  ۔یہ اقدام ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی ہر عہدے کے لیے تین امیدواروں کے نام وزیراعظم کو تجویز کرے گی، جب کہ چیئرمین اور ممبران کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرے گی