اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا سنانے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا 3 روزہ بائیکاٹ کا آغاز ہوگیا ۔اسلام آباد بار کونسل، ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار نے پیر کے روز سیتین روزہ ہڑتال کی کال دے رکھی ہے اور وکلا صرف ارجنٹ کیسوں میں پیش ہوئے ۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے جس کے بعد وکلا نے کینٹین پر بیٹھے پولیس اہلکاروں کو باہر نکال دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑی بھی عدالت کے باہر موجود ہے۔وکلا کی جانب سے سیشن جج ایسٹ کی عدالت کے باہر احتجاج کیا گیا، صدر بار ایسوسی ایشن نعیم گجر کی قیادت میں وکلا سیشن عدالت کے باہر پہنچے، وکلا کی جانب سے احاطہ کچہری کے اندر ریلی نکالی گئی