ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں جلد آوٹ کریں گے، نعمان علی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے اسپنر نعمان علی نے کہا ہے کہ اس طرح کی کنڈیشن میں ہم پچھلے 3 میچز جیتے ہیں۔ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں نعمان علی نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو دوسری اننگز میں جلد ا?و?ٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ جب 5 دن کے میچ ہوتے تھے تب بھی تنقید ہوتی تھی، اس طرح کی کنڈیشن میں ہم پچھلے 3 میچز جیتے ہیں۔اسپنر نعمان علی نے مزید کہا کہ کچھ غلطیاں ہوئیں، ایکسٹرا رنز دیے، کوشش کریں گے کہ کل غلطیاں نہ کریں