جنوری میں ہی دوپہر کے وقت گرمی محسوس ہونے لگی‘کراچی میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
لاہور(آئی این پی)لاہور میں سورج کے جلوے برقرار ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں کمی آگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 6 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے‘کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دورا ن موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پیر یا منگل سے کراچی کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے