سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ 3300 روپے سستا

سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ 3300 روپے سستا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق آج ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی آئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہو گئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ یہاں سونے کی قیمت 29 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 887 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی آئی تھی۔ یہ کمی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تنزلی اور دیگر اقتصادی عوامل کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس کے باوجود سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔