امریکہ میں شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں اور ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ 974 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
مڈویسٹ اور شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی برفباری کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ کرسمس کی چھٹیوں کے بعد سفر کرنے والے مسافر احتیاط کریں۔