حکومت نے اپنی چھت سکیم کے لیے بجٹ جاری کر دیا

10 ارب روپے سکیم کے لئے‘ 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کی بحالی پر مختص کئے گئے ہیں
تمام مختص شدہ رقم شفاف اور مؤثر انداز میں متاثرین تک پہنچائی جائے:حکومت کی ہدایت
لاہور(آن لائن) حکومت پاکستان نے’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ سکیم کے لیے 10 ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور فوری امداد کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ فنڈز آن لائن طریقے سے پی ڈی ایم اے (پریونشن اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کو فراہم کیے گئے تاکہ متاثرین کی رہائش کی بحالی اور دیگر فوری امدادی اقدامات بروقت ممکن بنائے جا سکیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تمام مختص شدہ رقم شفاف اور مؤثر انداز میں متاثرین تک پہنچائی جائے اور سکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو جلد از جلد اپنا گھر فراہم کیا جائے۔