سابق حکومت کھنڈرات چھوڑ گئی ، ملک فخر کیساتھ 2026 میں داخل ہو رہا ہے: خواجہ آصف

 جن بنیادوں کو کمزور چھوڑا گیا تھا، ان پر اب تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے، داخلی و خارجی سمت میں بہتری آئی ہے: وزیر دفاع
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کھنڈرات چھوڑ گئی تھی، تاہم ملک اب فخر کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کھنڈرات پر اب عمارت بننا شروع ہو چکی ہے، جو گزشتہ حکومت چھوڑ کر گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ  اہم معاملات میں اب پاکستان کے موقف کو بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات اور  پالیسی کے نتیجے میں پاکستان 2026 میں عزت اور فخر کے ساتھ داخل ہونے جا رہا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی داخلی و خارجی سمت میں بہتری آئی ہے اور وہ مسائل جو ماضی میں نظر انداز کیے گئے تھے اب ان پر عملی پیش رفت ہو رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جن بنیادوں کو کمزور چھوڑا گیا تھا، ان پر اب تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ  ریاستی معاملات میں استحکام آ رہا ہے۔