4 درخواست گزاروں کو 56 لاکھ ،ڈیتھ ،میرج گرانٹس، ساڑھے40لاکھ فراہم
پاکپتن (خصوصی رپورٹ) صوبائی محتسب پنجاب کی جانب سے 96 درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر1کروڑ 91 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی،4 درخواست گزاروں کو ماہانہ مالی امداد کی مد میں 56 لاکھ روپے ادا, 18درخواست گزاروں کو ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ کی مدمیں 40 لاکھ 51 ہزار کی فراہمی,12رخواست گزاروں کو لیو انکیشمنٹ اور پنشنری کی مد میں 67 لاکھ روپے کے بقایاجات کی ادائیگی, 12درخواست گزاران کو زیرالتوا تعلیمی وظائف کی مد میں 28 لاکھ روپے ادا کیے گئے,متاثرہ درخواست گزاران نے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر دفتر محتسب پنجاب اپنی شکایت درج کروائی، جس کا فوری ازالہ کردیا گیا,شکایت کنندگان نے انصاف کے فوری فراہمی پر صوبائی محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا