پی ٹی آئی لانگ مارچ5اکتوبر تک ملتوی کرنے پر تیار‘محمود اچکزئی کا فیصلہ ماننے سے انکار

لانگ مارچ موخر کرنے کافیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کیا‘مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہو گا، ہماری جدوجہد آئین کی بحالی کیلئے ہیں، یہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ لڑتی رہے اور یہ جہاز خریدتے رہیں
ہمارے ارکان اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ہمارا سیاسی مقابلہ ہے، ہم نے پرامن جدوجہد پہلے بھی کی تھی اب بھی کریں گے، لانگ مارچ پرامن ہو گا، یہ لوگ کے پی کو پاکستان سے الگ کرنیکی سازش کر رہے ہیں:سہیل آفریدی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہاہے  سیاسی کمیٹی نے اتفاق کیا ہے  لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا پولیٹکل کمیٹی میں تمام معاملات کی مشاورت کی گئی، کمیٹی متفق ہوئی ہے کہ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہو گا، ہماری جدوجہد آئین کی بحالی کیلئے ہیں، یہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ لڑتی رہے اور یہ جہاز خریدتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ کی سنوائی نہ ہو پرامن احتجاج کر سکتے ہیں، انہوں نے ڈان لیکس کروائے،عدلیہ پر حملے کروائے، مریم  نواز نے کہا مجھے بھارت سے خطرہ نہیں باقی 3صوبوں سے خطرہ ہے، ان کا مقصد پاکستان کو تقسیم کرنا ہے، ان کا ایک وفاقی وزیر ہے جو منتخب بھی نہیں  ، انہوں نے نازیبا زبان استعمال کی ،کیا یہ زیب دیتاہے۔ ہمارے ارکان اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ہمارا سیاسی مقابلہ ہے،ہم سیاسی لوگ ہیں، ہم نے پرامن جدوجہد پہلے بھی کی تھی اب بھی کریں گے، 4اکتوبر کا لانگ مارچ پرامن ہو گا، یہ لوگ کے پی کو پاکستان سے الگ کرنیکی سازش کر رہے ہیں، یہ عوامی مینڈیٹ سے نہیں آئے،مسلط کئے گئے ہیں، یہ جو ہم سے کروانا چاہتے ہیں اس میں ان کا فائدہ ہے، یہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ لڑتی رہے اور یہ جہاز خریدتے رہیں، یہ ملک کا قرض بلندترین سطح پر لے گئے، انہوں نے نہ پاکستان کا سوچنا ہے نہ عوام کا سوچنا ہے۔