بصیرپور(خصوصی رپورٹ)رینجرزفورس نے پاک بھارت سرحدی علاقہ سے مشکوک شخص کو ڈیجیٹل آلات سمیت پکڑکرحوالہ پولیس کردیا۔ موٹرسائیکل سوارشخص اکبرپوسٹ کے قریب مشکوک طورپرمنڈلارہاتھاکہ رینجرزپارٹی نے موقع پرپہنچ کراسکی تلاشی لی تو اس سے تین لاکھ روپے سے زائدپاکستانی کرنسی ،ریموٹ کنٹرول ڈیوائس،سات بیٹریاں،24ونگز،چارجنگ لیڈ،بلانمبرپلیٹ موٹرسائیکل،انگوٹھیاں اورپرس برآمدہوا،اس نے اپنانام احمدشجاع ولدشعیب وٹو بتایا،تاہم وہ وہاں اپنی موجودگی کاکوئی ٹھوس جوازپیش نہیں کرسکا۔رینجرزحکام نے اسے ایس ایچ او بصیرپورکے سپردکردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ۔