چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی مقرر ہونے پرایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی مقرر ہونے پرایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے استعفیٰ دے دیا ۔ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا ۔استعفے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے میرا بطور چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی تقرر کیا ہے، میں نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کی ذمہ داری دیانتداری سے نبھانے کی کوشش کی، چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی تقرر کی وجہ سے میرا بطور ایڈووکیٹ جنرل استعفیٰ منظور کر لیں