پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی(آئی این پی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز  بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔واضح ہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 53 ہزار 966 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے مذاکرات کے بیان پر ایشیائی سٹاک مارکیٹیں بھی سنبھلنے لگی ہیں