پاکستان کے نئے بیرونی قرضوں میں 18فیصد سے زیادہ اضافہ

 5.76 ارب ڈالر کے نئے قرضے میں 9 کروڑ 22 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کو ملنے والے نئے بیرونی قرضوں میں 18فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو گیاہے، حکومت نے جولائی سے فروری کے دوران آئی ایم ایف سمیت 6 ارب 86 کروڑ ڈالر کے نئے قرضے حاصل کیے جن کی مجموعی مالیت ایک ہزار 904 ارب روپے ہے۔  پاکستان کو جولائی تا فروری 5.86 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی، 5.76 ارب ڈالر کے نئے قرضے میں 9 کروڑ 22 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت قرضوں میں 91 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کی 1 ارب ڈالر قسط ملا کر حجم بڑھ کر 6.76 ارب ڈالر ہو گیا۔پاکستان نے یومیہ بنیاد پر 7.86 ارب روپے کا نیا قرضہ حاصل کیا، پاکستانی کرنسی میں نئے قرضوں کی مالیت 1904 ارب روپے ہے، سعودی عرب 3 ارب ڈالر، چین نے ایک ارب ڈالر کا قرض رول اووربھی کیا، پہلے 8 ماہ میں مختلف عالمی مالیاتی اداروں نے 2.37 ارب ڈالر فراہم کئے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بھی 1.76 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا