مولانا ہدایت الرحمن کا لاپتابیٹا اپنے گھر پہنچ گیا

  کراچی؍گوادر ( خصوصی رپورٹ)کراچی سے لاپتا امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کا بیٹا گوادر میں اپنے آبائی گھر پہنچ گیا۔13سال کا عبد الباسط سعود آباد میں مدرسے کا طالب علم ہے۔ وہ مدرسے سے کراچی اورنگی ٹائون میں رہائش پذیر اپنے رشتہ داروں کے ہاں جانے کے لئے نکلا تھا لیکن گھر نہیں پہنچا تھا۔تلاش کرنے پر کوئی سراغ نہ ملنے کی بناء پر سعود آباد تھانے میں عبد الباسط کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا گیا، بدھ کو عبد الباسط باحفاظت اپنے آبائی گھر پہنچ گئے،عبد الباسط کے لاپتا ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔