لاہور: ٹریفک حادثات میں3افرادجاں بحق

ٹرک نے راہگیر، بس نے موٹر سائیکل سوار،کارنے نوجوان کو کچل ڈالا،تین نامعلوم لاشیں برآمد،ایدھی ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر)شہرمیں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افرادجاں بحق ہو گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ کرول گھاٹی پر تیز رفتار ٹرک نے30 سالہ راہگیر کو کچل دیا،چوہنگ میں چوہنگ ٹریننگ سنٹر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیاجبکہ سندر کے علاقے میں تیز رفتار کار نے نوجوان عدنان کو کچل دیا۔سبزہ زار شاہ فرید قبرستان سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر کے نام سے ہوئی ۔ شیرا کوٹ بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ اچھرہ فیروزپور روڈ شمع سٹاپ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص  فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔