بھارتی فوج کا ایئر ڈیفنس نظام ایک افسوسناک کہانی، کھلا مذاق :سابق افسر

ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دبا ئواور نفسیاتی مسائل کے حامل بہت سے افسران موجود ہیں، ہرجیت سنگھ
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر ہرجیت سنگھ نے بھارتی فوج کے اندر پھیلی افراتفری، ذہنی عدم توازن اور فیصلہ سازی کی ناکامی کو بے نقاب کردیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دبائو اور نفسیاتی مسائل کے حامل بہت سے افسران ہیں۔ بھارتی فوج کا ایئر ڈیفنس نظام دراصل ایک افسوسناک کہانی اور کھلا مذاق ہے۔، بھارتی فوج میں ہر افسر جنرل کے منصب کے لیے کوشاں ہوتا ہے، یہی دبائو بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دبائو اور نفسیاتی مسائل کو جنم دیتا ہے۔ہرجیت سنگھ کاکہنا تھا، میں نے خود ایئر ڈیفنس آرٹلری میں کئی نفسیاتی مسائل کے حامل افسران دیکھے ہیں۔ ہرجیت سنگھ نے مزید کہا کہ اگر بھارتی ایئر ڈیفنس کا اصل ساز و سامان دیکھیں تو صورتحال اور بھی واضح ہو جاتی ہے۔ بھارتی ایئر ڈیفنس  کے پاس آج بھی تقریبا ً80فیصد ایئر ڈیفنس توپیں موجود ہیں،یہ توپیں جدید جنگی ماحول میں مکمل طور پر بیکار ہو چکی ہیں،آج کے ڈرونز، کروز میزائلز اور ہائپرسانک ٹیکنالوجی کے دور میں یہ توپیں کہاں استعمال ہوں گی؟، بھارتی ایئر ڈیفنس کے ڈرونز بھی نہایت کم معیار کے ہیں، یہ بمشکل قابلِ پرواز ہوتے ہیں۔