زمیندارکابیوہ اسکے کمسن بچوں اوربوڑھی ساس پر تشدد

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ) زمیندارکابیوہ اسکے کمسن بچوں اوربوڑھی ساس پروحشیانہ تشدد۔ نواحی گاو?ں267ای بی کی رہائشی نجمہ پروین بیوہ غوث اپنی بوڑھی ساس شمیم اختراورکمسن بچوں سمیت گھرمیں موجودتھی کہ 1بجے دن دیہہ ہذاکاہی رہائشی بااثرزمیندارمنظور رحمانی اپنے ساتھیوں صدام ،عدنان ،سجادوغیرہ کے ہمراہ زبردستی گھرمیں داخل ہوگیااوروحشیانہ تشددکانشانہ بناتے ہوئے نجمہ پروین اس کی بوڑھی ساس شمیم اختراورکمسن بچوں کولہولہان کردیا۔بیوہ نے بتایاکہ میں نے اپنے گھرکے سامنے مٹی ڈالی تھی جس پرزمیندارمنظور نے طیش میں آکرہمیں ناحق مضروب کیا۔ متاثرہ خاتون نے ڈی پی اووہاڑی سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے