بھارتی خاتون کی سازش، شوہر کی گاڑی میں گائے کا گوشت رکھ دیا

لکھنوئو (آئی این پی )بھارتی شہر لکھنوئومیں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو پھنسانے کے لیے گاڑی میں گائے کا گوشت رکھ دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 14 جنوری کو کاکوری پولیس نے شہر کے مضافات میں ایک آن لائن ڈلیوری گاڑی کو روکا اور تقریبا 12 کلو بیف برآمد کیا۔ڈلیوری کاروباری شخصیت واصف کے نام پر بک کی گئی تھی، جنہوں نے فوری طور پر اس سے انکار کیا۔اگرچہ ابتدائی تحقیق سے ظاہر ہوا کہ ڈلیوری کی تصدیق کے لیے استعمال ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی)  واصف کے موبائل فون سے تیار کیا گیا تھا، تاہم تفتیش کاروں نے جلد ہی تضادات کو نوٹ کیا۔واصف کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ جب او ٹی پی استعمال کیا گیا، واصف باتھ روم میں موجود تھا، جبکہ اس کا موبائل فون باہر پڑا ہوا تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق، واصف کو فریم کرنے کے لیے یہ ڈلیوری مبینہ طور پر جان بوجھ کر کی گئی تھی