ڈی آئی جی فیصل کا حساس مساجد کے اطراف سکیورٹی کا معائنہ

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نمازِ فجر کے دوران حساس مساجد کے اطراف سکیورٹی کا خصوصی جائزہ لیا۔ انہوں نے مصطفی آباد، گلبرگ اور کینٹ کی مساجد ڈیوٹی اچانک چیک کی۔فیصل کامران نے سکیورٹی نفری، واک تھرو گیٹس اور گشت کا معائنہ کیااورڈیوٹی روسٹر کے مطابق جوانوں کی بروقت حاضری اور الرٹنس چیک کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مساجد کے پارکنگ ایریاز، سی سی ٹی وی اور سرچ پالیسی کا جائزہ لیااورڈولفن و پیرو ٹیموں کے گشت روٹس، ریسپانس ٹائم اور بیک اپ پلان کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے افسران کو حساس مساجد کے اطراف سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔فیصل کامران نے کہا کہ شہر بھر میں مساجد سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔عوام الناس سے اپیل ہے سکیورٹی چیکنگ میں تعاون کریں۔ شہری مشکوک افراد و سرگرمی کی اطلاع فوری دیں۔