انفراسٹرکچر پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری

سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت 6940 کلومیٹر شاہراہوں کی بحالی و مرمت کی جائیگی
لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انفراسٹرکچر پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام ، آئٹیزم سکول کی تعمیر ،سیف سٹی گرلز ہاسٹل ، ہسپتالوں کی تعمیر ،بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن ،ایگریکلچر مال کی تعمیر جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت 462 سڑکوں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔صوبہ بھر میں 6940 کلومیٹر شاہراہوں کی بحالی و مرمت کی جائے گی،منصوبہ پر 24 فیصد ارتھ ورک کا کام مکمل کر لیا گیا۔لاہور میں 8،گجرات میں 18، حافظ آباد میں 3 شاہراہوں پر کام جاری ہے۔منڈی بہائولدین میں 20، مری میں 19، راولپنڈی میں 29 سڑکوں پر کام جاری ہے۔