تیزرفتاری کے باعث ہونے والے حادثے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)سندرکوٹ محمد حسین مین ملتان روڈ میں تیز رفتارکار بے قابو ہوکر نہر میں جاگری خاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ سندر کوٹ محمد حسین مین ملتان روڈ میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں جاگری جس کے باعث خاتون سمیت 3افراد افتخار یاسمین اور زاہد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے تینوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔