راولپنڈی (آن لائن) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے اپنے 40 لاکھ سے زائد سابق فوجیوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ پیس قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی مکمل طور پر تائید کرتے ہوئے اس امر کا اعلان کرتی ہے کہ اگر پاکستان پرجنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے چالیس لاکھ سے زائد سابق فوجی پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی خدمات پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے سمیت دیگر اقدامات بلا جوازاوراشتعال انگیز ہیں پاکستان ایک امن پسند ملک ہیاور امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے احمق اور عاقبت نا اندیش ہیں ہم ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانی پیش کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور جنگ کی صورت میں ہمیں افرادی قوت کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا بلکہ 40 لاکھ تربیت یافتہ سابق فوجی ہر وقت دستیاب ہوں گے جو آرمی چیف کے ایک حکم پر حاضر ہو جائیں گے