پشاور(آئی این پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبیمیں تاخیر پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لکھا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کا 35 سال سیشروع نہ ہونا عدم اعتماد پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ چاروں صوبوں کے منصوبوں میں سے صرف سی آر بی سی کینال پر پیش رفت نہیں ہوئی، جبکہ دیگر صوبوں کے آبپاشی منصوبے1991کیواٹر اپورشنمنٹ اکارڈ کے تحت مکمل ہوچکے۔