ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ، ایک سال کیلئے متعلقہ جامعات میں تعینات کیا جائیگا، سکیم مشتہر کردی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)بے روزگار پی ایچ ڈی طلبہ و طالبات کو عارضی نوکری دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ہائرایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی کرنے والے امیدواروں کو روزگار فراہم کرنے کی سکیم مشتہر کر دی۔منتخب پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ و طالبات کو ایک سال کے لئے متعلقہ جامعات میں تعینات کیا جائے گا۔منتخب پی ایچ ڈی امیدواروں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ دی جائے گی۔گزشتہ دو سال میں پی ایچ ڈی کرنے والے امیدوار پروگرام کے لئے اہل ہوں گے۔امیدواروں کی عمر کی حد 40 سال، اور 2 تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت لازمی ہے۔منتخب شدہ امیدواروں کو نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں چار ہفتوں کی تربیت بھی دی جائے گی۔