میں نئی جیلوں کی تعمیر، قیدیوں کیلئے بیرکس، ہسپتال، کچن ایریا اور ملاقات شیڈز بنائے جا رہے ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کی جیلوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ 34 جاری اور 4 نئی ترقیاتی سکیموں پر 28 ارب لاگت آ رہی ہے، جن میں سے 9 ارب روپے خرچ کیے جا چکے۔ سیالکوٹ اور لاہور میں نئی جیلوں کی تعمیر، قیدیوں کیلئے بیرکس، ہسپتال، کچن ایریا اور ملاقات شیڈز بنائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب خود ریفارمز ایجنڈا کی نگرانی کر رہی ہیں۔ کرپشن پر زیرو ٹالرینس اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا۔