ہفتہ میں 3 روز آپریشن کئے جائیں گے،2سال بعد آپریشن کا آغاز کیا گیا
لاہور ( کرائم رپورٹر)سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ میں آنکھوں کے آپریشن کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ۔2سال بعد ہسپتال میں آپریشن کا آغاز کیا گیا۔کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کو ہیڈ آفس میں اجلاس کے دوران آپریشن کے حوالے سے کئے جانیو الے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ ایم ایس ڈاکٹر مظہر اعوان نے بریفنگ میں بتایا کہ ہفتہ میں 3 روز آپریشن کئے جائیں گے۔