موٹرسائیکل، رکشہ میں تصادم ،خاتون جاں بحق

 دیال گاؤں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ، خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے دیال گاؤں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کی اطلاع ریسکیوکو موصول ہوئی۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیاریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔