تیز دھار آلے سے وار کئے ،ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش، ملزم گرفتار ، آلہ قتل بھی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں 30 سالہ خاتون کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیاپولیس کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کر کے بیوی کو قتل کیا اور بعد ازاں واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر اسماعیل کو گرفتار کر لیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہیواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کے قتل اور تشدد کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندان کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی اور کیس کی نگرانی جاری رکھی جائے گی، جبکہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔