عید الفطر 21 مارچ کو ہو نے کی پیش گوئی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئی سامنے  آگئی ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر نہیں آئے گا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ہے کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 21 مارچ کو ہوگی۔