عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی کے بعد نئی عالمی قیمت 2940 ڈالر پر آ گئی۔مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 8 ہزار 700 روپے پر آ گیا۔اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 64 ہزار 660 روپے ہوگئی، جبکہ گزشتہ روز یہ 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔