لاکھوں کے ڈاکےشہری کنگال

شہریوں سے لاکھوں کے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ میں فاروق سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون۔سبزہ زار میں خلیل سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاون شپ میں طاہر سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔جنوبی چھاونی میں فرقان سے1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں امجد سے 1لاکھ 45ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاون میں اشتیاق سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مغل پورہ اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد فیصل ٹاون اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔