کراچی:سونے کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کم ہو گئی ہے، اور گزشتہ 4 ماہ سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا تسلسل رک گیا ہے، جس کے بعد نئے ریکارڈز بننا بھی بند ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3,305 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 3,300 روپے کی کمی سے 3,48,700 روپے تک پہنچ گئی۔اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2,833 روپے گھٹ کر 2,98,950 روپے تک آ گئی ہے۔سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کی کمی سے 3,497 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 35 روپے کی کمی کے بعد 2,998 روپے کی سطح پر آ گئی۔