تعلیمی اداروں میں گداگری مخالف مہم شروع

طلباء و اساتذہ پمفلٹس، بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے شعور اجاگر کریں گے
کالجز اور یونیورسٹیوں میں ماہانہ بنیادوں پر آگاہی سیشنز منعقد ہوں گے،مراسلہ
لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ تعلیم نے شاہراہوں اور بازاروں کے بجائے کالجز اور یونیورسٹیوں کے اندر گداگری مخالف مہم شروع کر دی ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہدایتی مراسلے کے مطابق تعلیمی اداروں میں ماہانہ بنیادوں پر گداگری کیخلاف آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ طلباء￿  اور اساتذہ کی جانب سے پمفلٹس، بینرز اور پلے کارڈز بھی لگائے جائیں گے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس مہم کے ذریعے سوسائٹی میں گداگری کے مضر اثرات کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ عوامی سطح پر شعور اجاگر ہو اور اس ناسور کے خاتمے میں مدد مل سکے۔