اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں یونیسیف اور گروپ ڈیولپمنٹ پاکستان کے تعاون سے بچوں کے حقوق اور بہترین مفادات کے تحفظ کے لیے ماڈل چائلڈ کورٹ اور انٹرایکٹو ریسورس سینٹر قائم کیے گئے۔ یہ مرکز بچوں کے لیے دوستانہ عدالتی طریقہ کار متعارف کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کو انصاف فراہم کرنا آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔