شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،پولیس تماشائی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نولکھا میں اظہار سے1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون,لٹن روڈ میں جمیل سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون,گارڈن ٹاون میں رحمان سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون,لیاقت ٓباد میں جمشید سے 1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون,مغل پورہ میں کلیم سے1 لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ غالب مارکیٹ اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ شادباغ گلشن راوی اور مصطفی ٓباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔