ایتھنز(آئی این پی )شمالی یونان کے جنگلات میں ایک خوفناک حاد ثے میں کوہ پیما ریچھ کے حملے کے باعث تقریباً 500میٹر کھائی میں گر کر ہلاک ہو گیا۔واضح رہے کہ معروف کوہ پیما دیمترس کیوروگلو اور ان کے ساتھی 77سال پرانے فوجی ملبے کی تلاش میں اس پر خطر مہم پر روانہ ہوئے تھے۔دیمتریس کیوروگلو نے یونانی سرکاری نشریاتی ادارے ای آر ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچانک میرے دوست نے چیختے ہوئے کہا کہ یہاں ریچھ ہے، عین اسی وقت وہ ریچھ مجھ پر حملہ آور ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے ساتھ موجود کتے نے ہمارے دفاع کی کوشش کی، ریچھ اسی لمحے میرے دوست سے ٹکرایا اور وہ گہری کھائی میں جا گرا۔