عید سے قبل بارشوں کا نیا سلسلہ، کن علاقوں میں بارش اور برفباری ہوگی؟

عید سے قبل بارشوں کا نیا سلسلہ، کن علاقوں میں بارش اور برفباری ہوگی؟

محکمہ موسمیات نے عید الفطر سے قبل پاکستان میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 25 سے 27 مارچ کے دوران ملک کے مختلف بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ پہاڑوں پر ژالہ باری اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بونیر، دیر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ، ایبٹ آباد اور پشاور میں 25 سے 27 مارچ تک بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران کرک، لکی مروت، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی بارش ہو سکتی ہے، ساتھ ہی ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات میں بھی اسی دوران بارش اور برفباری متوقع ہے۔

سندھ میں 25 اور 26 مارچ کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اور کوئٹہ، ژوب، چمن، مستونگ جیسے شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آندھی اور ژالہ باری کے باعث کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان ہو سکتا ہے، جبکہ درمیانی سے شدید بارشیں بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس دوران پنجاب اور کے پی میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بھی ہے۔