خیبر (خصوصی رپورٹ)پاک افغان طور خم بارڈر 28 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ، ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو افغانستان آنے اور جانے کی اجازت دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق طورخم سرحد امیگریشن سیکشن کو مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد بحال کر دیا گیا جس کے بعد افغانستان کو پیدل آمدورفت شروع ہو گئی ہے تاہم صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو افغانستان جانے کی اجازت ہو گی، سرحدی گزرگاہ ایک روز قبل تجارت کیلئے کھولی گئی تھی۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 21 فروری کو پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں، فائرنگ سے پاکستان اور افغانستان طور خم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا تھا۔ سرحد بند ہونے کے باعث صرف افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جا رہی تھی، طورخم کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطاً 10 ہزار مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے،گزشتہ روز بھی پاک افغان بارڈر طورخم پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں خرابی کے باعث انجینئرز کو طلب کرناپڑا۔