پنجاب یونیورسٹی : 65 شعبوں میں سماجی خدمت و ترقی کے منصوبوں کا آغاز

لاہور( کرائم رپورٹر) سماجی خدمت کو فروغ دینے کے لئے پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام 65 شعبوں میں سماجی خدمت و ترقی کا منصوبہ شروع ہوگیا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبا موسم گرما کی چھٹیوں میں 28 اگست تک مختلف سماجی شعبوں میں کام کریں گے۔ ان منصوبوں میں یوٹیوب چینلز کا آغاز، درخت لگانا، بچوں کو مصنوعی ذہانت کے سوفٹ وئیر سکھانا،مقامی تنازعات کو حل کرنے میں مدد کرنا، فنون لطیفہ یا ویڈیو گرافی کی تعلیم،ہسپتالوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینا، پانی کی رسائی کو بہتربنانا، مقامی بک کلب شروع کرنااور نوجوانوں کی رہنمائی کرنا شامل ہے۔ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر  شاہزیب خان کے مطابق سماجی ترقی میں کردار ادا کرنے والے طلبا و طالبات کی رہنمائی کی جائے گی۔