بارش میں شہریوں کو فوری ریلیف،اہلکار الرٹ رہیں: آئی جی عبدالکریم

پولیس فورس بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے پیش نظر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس فورس بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دے جبکہ سپروائزری افسران امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حادثات، اربن فلڈنگ اور دیگر ناگہانی صورتحال میں شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں